اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین، پنشنرز اور مسلح افواج کے لیے اہم اعلانات کیے ہیں۔

بجٹ تجاویز کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے، جس سے سرکاری شعبے سے وابستہ افراد کو ریلیف ملے گا۔ اس کے علاوہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔

معذور ملازمین کی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے،معذور ملازمین کا کنونس الاؤنس 6 ہزار کر دیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ نے مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کے لیے اسپیشل ریلیف الاؤنس دینے کی تجویز بھی پیش کی جو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر دیا جائے گا۔