اسلام آباد۔شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، حارث رؤف اور شاداب خان نے بگ بیش لیگ (BBL) کے ڈرافٹ کے لیے اپنا اندراج کروا دیا ہے۔

ڈرافٹ کے لیے 600 سے زائد بین الاقوامی کھلاڑیوں نے اپنے ناموں کا اندراج کرایا ہے، جب کہ پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کا نام بھی دستیاب کھلاڑیوں میں شامل ہے۔

بی بی ایل کے پندرہویں اور ویمنز بی بی ایل کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کا ڈرافٹ 19 جون کو منعقد کیا جائے گا۔

بی بی ایل 15 کے لیے جاری کردہ ابتدائی فہرست میں ویسٹ انڈیز کے شیمار جوزف، نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن اور ٹِم ساؤتھی کے نام شامل ہیں۔

اسی طرح انگلینڈ کے سیم کرن، ایلکس ہیلز اور سری لنکا کے کوشال پریرا بھی ابتدائی فہرست کا حصہ ہیں۔

ویمنز بی بی ایل 11 کی ابتدائی فہرست میں انگلینڈ کی معروف کھلاڑیوں ہیتر نائٹ، لارین بیل، ڈینی وائٹ اور سوفی ایکلسٹون کے نام شامل کیے گئے ہیں۔