The news is by your side.

’ہم نے محبت کا جہاں بسا لیا‘، حنا خان راکی جیسوال کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

0

ممبئی: بھارتی اداکارہ حنا خان، جو بریسٹ کینسر کے مرض سے لڑ رہی ہیں، نے اپنے دیرینہ ساتھی راکی جیسوال سے شادی کر لی ہے۔

اس خوشی کے موقع پر دونوں نے اپنی شادی کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں، جن میں انہیں بھارتی روایتی لباس میں ملبوس اور شادی کے رجسٹریشن پیپرز پر دستخط کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

حنا خان نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا:
"دو مختلف دنیاؤں سے آ کر ہم نے محبت کا ایک نیا جہاں بسا لیا ہے۔ ہمارے اختلافات مٹ گئے، دل ایک ہو گئے، اور ایک ایسا بندھن قائم ہوا جو صدیوں قائم رہے گا۔ ہم ایک دوسرے کے سکون، روشنی اور امید بن گئے ہیں۔ آج ہم محبت اور قانون کے مقدس بندھن میں ہمیشہ کے لیے بندھ گئے ہیں۔ آپ سب کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کے طلبگار ہیں۔”

یاد رہے کہ حنا خان اور راکی جیسوال کا تعلق 13 سال پر محیط ہے۔ ان کی پہلی ملاقات مشہور ڈرامہ "یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے” کے سیٹ پر ہوئی تھی، جہاں راکی جیسوال پروڈیوسر جبکہ حنا اس سیریل میں "اکشرا” کا کردار ادا کر رہی تھیں۔
سنہ 2017 میں دونوں نے اپنے تعلق کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔

حنا خان نے جون 2024 میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں تیسرے درجے کے بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ بیماری کے باوجود، وہ مختلف تقریبات، ایوارڈ شوز اور فلاحی سرگرمیوں میں شرکت کرتی رہیں، جس پر مداحوں نے ان کی ہمت اور حوصلے کو سراہا۔

حال ہی میں حنا نے بتایا تھا کہ ان کی سرجری اور کیموتھراپی مکمل ہو چکی ہے، اور اب وہ امیونوتھراپی کے مرحلے سے گزر رہی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.