The news is by your side.

ٹک ٹاکرثناءکے قتل کے مزیدنئے سنسنی خیزانکشافات سامنے آگئے

0

اسلام آباد ۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اپنے ہی گھر میں قتل کی جانے والی ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے والد نئے انکشافات کیے ہیں۔

سید یوسف حسن نے چترال میں موجود جہاں انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ قتل سے کچھ دیر قبل ثناء نے والدہ کو یہ کہہ کر مارکیٹ بھیجا تھا کہ عید آ رہی ہے ،کپڑے دھونے ہیں، اپ مارکیٹ جاکر سرف لادیں جس کے بعد قاتل نے اسی موقع سے فائدہ اٹھایا اور گھر کے اندر گھس کر ثناءکو گولیاں مار کر چلاگیا۔

ثناءکے والد نے کہا کہ واقعے کی عینی شاہد اور ثناء کی پھوپھو جو قتل کے وقت گھر میں موجود تھیں ان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ قاتل گھر میں کیسے داخل ہوا اس حوالے سے کچھ نہیں معلوم لیکن اس وقت ان کے گھر میں کوئی مرد موجود نہیں تھا۔

سید یوسف حسن نے بتایا کہ ’ گھر میں گھستے ہی یہ لڑکا ثناء کے کمرے میں داخل ہوگیا، قتل کے وقت میری چھوٹی بہن بھی گھر پر موجود تھیں، فائرنگ کی آواز سے اسے محسوس ہوا جیسے کوئی غبارہ پھٹا ہو، اس آواز کو سنتے ہی بہن ثناء کے کمرے کی طرف بھاگی تو اس لڑکے کو ثناء کے کمرے سے نکلتے دیکھا جب میری بہن نے اسے روکنے کی کوشش کی تو اس لڑکے نے میری بہن پر بھی پستول تان لی لیکن جب پستول نہیں چلی تو لڑکا وہاں سے بھاگ نکلا ‘۔

سید یوسف حسن کے مطابق ’میری بہن بھی اس لڑکے کو ڈاکو سمجھ کر اس کے پیچھے بھاگی، اس وقت تک وہ نہیں جانتی تھی کہ ثناءکو گولیاں لگ چکی ہیں ،اس لڑکے کے بھاگ جانے کے بعد میری بہن کو گھر جاکر پتا چلاکہ ثنا کو گولیاں لگی ہیں جس کے بعد اسے اسپتال پہنچایا گیا۔

ثناءکے والد نے مزید بتایا کہ ’ میں اس دن گھر پر موجود نہیں تھا لیکن گھر کے نزدیک ہی ایک دوست کے پاس بیٹھا تھا جب دوست کو کال آئی اور اس نے مجھے بتایا کہ ایک ایمرجنسی ہو گئی ہے جس کے بعد میری اہلیہ نے بھی مجھے کال کرکے ساری صورتحال بتائی، میں بھی ہسپتال پہنچا تو پتا چلا کہ ثناءانتقال کرگئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.