The news is by your side.

ہماری سفارتکاری پر بھارت میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے، اسحاق ڈار

0

اسلام آباد۔نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران امریکہ ،چین، سعودی عرب ، ترکیہ اور آذر بائیجان سمیت تمام دوست ممالک نے پاکستان کا بھر پور ساتھ دیا ۔ ہماری بہترین اور کامیاب سفارتکاری پر بھارت میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے ۔ اللہ نے ہمارے ملک کو جو عزت دی اس کا شکر ادا کرتے ہیں ، ہماری درخواست پر چین سی پیک کو افغانستان تک وسعت دے رہا ہے ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوے انہوں نے کہا انیس مئی کا دورہ چین دوطرفہ تھا ۔ چین سے دو طرفہ اور سہ فریقی ملاقاتیں غیر رسمی تھیں بیجنگ میں پاکستان ، چین اور افغا نستان کا سہ فریقی اجلاس ہوا ۔ چینی وزارت خارجہ کی جانب سے اگلے دن اچھا بیان جاری کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد امریکہ ، برطانیہ اور یو این بھیجا گیا ہے جو پاکستانی موقف دنیا میں اجاگر کرے گا ۔ دوست ممالک کو آگاہ کیا گیا کہ بھارت جھوٹاالزام لگا رہا ہے ۔ عالمی برادری ہماری پوزیش کو اچھی طرح سمجھ رہی ہے ۔

قومی سلامتی کے معاملے پر پوری قوم متحد ہے ۔ انہوں نے کہا پاکستان کی فتح کے بعد آزر با ئیجان اور ترکیہ کے عوام جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے کشیدگی کے دوران دونوں ممالک کا تعاون مثالی رہا ۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ بھارت کا سلوک اچھا نہیں تھا ۔ انہوں نے کہا چین سی پیک کو ہماری در خواست پر وسعت دے رہا ہے اور یہ توسیع افغانستان تک دی جائے گی۔ اللہ نے پاکستان کو جو عزت دی اس کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا سعودی عرب اور یو اے ای نے بھی پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کا بھر پور ساتھ دیا ۔ وزیر اعظم اور میں ان ممالک کا خصوصی شکریہ ادا کرنے کے لئے دورے پر جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کشیدگی کے دوران 60 سے زائد ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا اور سفارتی کوششوں کی بدولت بھارت کی بالادستی کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ کشیدگی کے دوران پاکستان کا مو¿قف تھا کہ اگر بھارت پہل کرے گا تو پاکستان جواب دے گا، اور تمام ممالک کو اس بات کی سمجھ بھی آگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں نیوکلیئر ممالک ہیں، اس لیے تحمل ضروری ہے۔
٭٭٭٭٭

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.