The news is by your side.

’کوئی سرجری نہیں کرائی، مجھے بخش دیں‘، علیزے شاہ برہم

0

لاہور۔ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے حوالے سے گردش کرتی ان افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ انہوں نے چہرے کی پلاسٹک سرجری کروائی ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک ویڈیو میں علیزے شاہ نے واضح انداز میں ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا: "اللہ کا واسطہ ہے، نہیں کروائی میں نے کوئی سرجری، بخش دیں مجھے پلیز، کہاں سے لگتا ہے سرجری کرائی ہے میں نے۔ میں نے صرف تھوڑا سا وزن کم کیا ہے۔”

ایک اور ویڈیو میں اداکارہ نے بتایا کہ جب انہوں نے مشہور ڈرامہ سیریل عہد وفا میں کام کیا تو اس وقت وہ محض 17 برس کی تھیں، اور قانونی عمر نہ ہونے کی وجہ سے ان کے کانٹریکٹ پر ان کی والدہ نے دستخط کیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ جسمانی تبدیلیاں ایک قدرتی امر ہیں اور 6 سال بعد کسی کا بالکل ویسا ہی نظر آنا ممکن نہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.