اسلام آباد(یو این آئی)سپریم کورٹ نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ مشروط معطل کردیا
فیصلہ 5-1 کی تناسب سے سنایا گیا ،6 رکنی بینچ میں جسٹس مسرت ہلالی نے پانچ ججوں کے فیصلے سے اختلاف کیا
عمران خان سمیت 9 مئی کے مقدمات میں مبینہ طورپرملوث ملزمان کا فوجی عدالتوں میں سویلینزکے طورپر بھی ٹرایل کیا جاسکے گا
درخواستگزار سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے بینچ کے سربراہ جسٹس سردارطارق پر اعتراض کر رکھا تھا جس پر جسٹس طارق نے بینچ سے الگ ہونے سے انکار کردیا۔
جسٹس طارق نے کہا کہ جواد ایس خواجہ کا اپنا فیصلہ ہے کہ جج کی مرضی ہے وہ اعتراض پربینچ سے الگ ہویانہ ہو، میں نہیں ہوتا بینچ سے الگ،کیا کرلیں گے؟
جسٹس طارق نے کہا کہ فوجداری کیسز میں بھی کوئی فیصلہ دوسری جانب کونوٹس کیے بغیرمعطل نہیں ہوتا، ابھی فیصلہ معطل نہیں ہوا اورنوٹس کے بغیرنہیں ہوسکتا۔
وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ہرسویلین کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں نہیں ہورہا، صرف ان سویلینز کا ٹرائل فوجی عدالت میں ہوگا جو قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں
جسٹس طارق مسعود نے ریمارکس دیئے کہ سیکشن 2 ون ڈی کالعدم ہونے کے بعد دہشتگردوں کا ٹرائل کہاں ہو گا؟ جنہوں نے کل 23 جوان شہید کیے ان کا ٹرائل اب کس قانون کے تحت ہو گا؟
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فوجی عدالتوں میں سویلینزکے ٹرائل معطل کرنے کے حکم پر امتناع دینے پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور بعد ازاں عدالت نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم قرار دینے کا 23 اکتوبر کا فیصلہ معطل کردیا