The news is by your side.

بھارت کے جارحاںہ اقدامات،سینٹ نے قرارداد مذمت متفقہ طور پر منظورکر لی۔ 

قرارداد نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے  ایوان میں قرارداد پیش کی۔بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کا عزم

0

اسلام آباد:سینیٹ آف پاکستان نے بھارت کے جارحاںہ اقدامات خطے میں جنگ چھیڑنے کی کوششوں  کے خلاف قرارداد مذمت متفقہ طور پر منظورکر لی۔

 سینیٹ کا اجلاس چیئرمین  یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت منعقد ہوا،

اجلاس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تازہ کشیدہ صورتحال کو زیر غور لانے اور قراداد کی پیش کرنے کے لیے  معمول کی کارروائی معطل کی گئی،

 قرارداد نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے  ایوان میں قرارداد پیش کی، جس پر اراکین سینٹ کی جانب سے اظہار خیال کیا گیا۔ بعدازاں یہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا،  قرارداد میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا،

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑجواب دیا جائے گا، بھارت کے تمام الزامات مسترد کرتے ہیں۔

اسحاق ڈار کا اظہار خیال:

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد ہم انتظار کر رہے تھے کہ آگے کیا بات چلے گی، انہوں نے پاکستان کا براہ راست نام نہیں لیا، کوئی شواہد نہیں کہ پاکستان کو اس واقعے سے لنک کیا جاتا۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جاسکتا، معاہدے میں لکھا ہے کہ اسے ختم کرنا ہے تو اتفاق رائے سے ہو گا، پانی 24 کروڑ پاکستانیوں کی لائف لائن ہے، قومی سلامتی کمیٹی کہہ چکی پانی بند کرنا جنگ کے مترادف ہو گا، اس خطے میں امن، ترقی نہیں ہو رہی، اس کی ایک بڑی وجہ بھارت ہے، سارک چاہتا ہے ترقی ہو لیکن ایک ملک کی ہٹ دھڑمی اس کو آگے نہیں جانے دیتی۔وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سارک ویزا پر موجود بھارتی 48 گھنٹے میں پاکستان سے نکل جائیں، ہم نے سیاسی فیصلے کر لیے ہیں، ہم سیاسی طور پر سب ایک پیج پر ہیں، اپوزیشن لیڈر کا شکر گزار ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ سفارتی سطح پر بھی کوششیں جاری ہیں، 26 ممالک کو کل بریفنگ دی اور حالات سے آگاہ کیا، دیگر کو آج بریفنگ دی جائے گی، آج سعودی وزیر خارجہ مجھ سے بات کرنا چاہتے ہیں، آج شام 7 بجے بات ہو گی۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں، کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو جواب ماضی جیسا دیا جائے گا۔

عمران خان نے کہا پاکستان میری جان سے بھی قیمتی ہے: شبلی فراز

 قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ قرارداد میں ایوان کا دشمنوں کو مشترکہ پیغام گیا ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ بھارت تاک میں رہا ہے کہ کیسے پاکستان کو نقصان پہنچایا جائے، پہلگام کے اس واقعے کا الزام پاکستان پر لگایا گیا۔انہوں نے کہا کہ ساڑھے 7 لاکھ فوج کی موجودگی میں یہ واقعہ ان کی قابلیت پر سوالیہ نشان اٹھاتا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میری جان سے بھی زیادہ قیمتی ہے۔کسی قیمت پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں ہونے دیں گے:

شیری رحمان:

اس موقع پر سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کیخلاف آبی دہشتگردی کر رہا ہے، کسی قیمت پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں بھی کسی ملک سے دریا آتے ہیں، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پامال کئے، بھارت نے پلوامہ میں خود کو ٹیسٹ کر لیا ہے، پاکستان میں چائے بھی پی لی۔

ایمل ولی خان:

ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ بھارت کی حرکت شرمناک ہے، پاکستان کی سالمیت پر کسی کو سوال نہیں اٹھانے دیں گے، سندھ طاس معاہدہ معطل ہوا تو شملہ معاہدہ بھی نہیں رہے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.