وزیر خارجہ اسحاق ڈار افغانستان کے دورے پر آج کابل پہنچیں گے،تعلقات میں بحالی کا امکان،
دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان طویل عرصے سے حکومتی سطح پر رابطوں میں فقدان دیکھا جا رہا ہے
مذاکرات میں سیکیورٹی، تجارت، رابطوں اور عوامی تعلقات سمیت تمام امور پر بات ہوگی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان طویل عرصے سے حکومتی سطح پر رابطوں میں فقدان دیکھا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ان کے درمیان دوری بڑھی اور عدم اعتماد کی فضا بڑھنے سے تعلقات میں کشیدگی بھی دیکھی گئی جس سے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا،
تاہم ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اور نائب وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان دوریاں ختم ہونے اور تعلقات میں بحالی کا قومی امکان ہے ،