The news is by your side.

پلاسٹک سرجری کی افواہوں اور تنقید پر مونی رائے کا جواب

0

مشہور بھارتی اداکارہ مونی رائے، جو ڈرامہ سیریل “ناگن” سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچیں، نے حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر پھیلنے والی پلاسٹک سرجری کی افواہوں اور مسلسل تنقید پر پہلی بار خاموشی توڑتے ہوئے دوٹوک مؤقف اختیار کیا ہے۔

چند ماہ سے ان کی ظاہری تبدیلی پر مختلف سوشل پلیٹ فارمز پر قیاس آرائیاں جاری تھیں۔ مونی نے ایک حالیہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے منفی تبصروں کو بالکل اہمیت نہیں دیتیں۔

ان کا کہنا تھا، “میں ایسی باتوں پر بالکل دھیان نہیں دیتی۔ اگر کوئی پردے کے پیچھے چھپ کر دوسروں پر تنقید کر کے خوشی حاصل کرتا ہے، تو وہ اس کی اپنی شخصیت کا عکاس ہے۔”

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب مارچ میں مونی نے اپنی نئی ہیئر اسٹائل کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جس پر کئی صارفین نے پلاسٹک سرجری کے حوالے سے طنزیہ تبصرے کیے۔ ایک صارف نے لکھا، “پیشانی چھپانے کا تخلیقی انداز!” جبکہ دوسرے نے کہا، “ہر بار نئی سرجری کے ساتھ جلوہ گر ہوتی ہیں۔”

اداکاری کے میدان میں مونی اس وقت اپنی آنے والی فلم ’دی بھوتنی‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جو ہارر، ایکشن اور کامیڈی عناصر پر مشتمل ہے۔ فلم میں وہ ایک بھوتنی کا منفرد کردار نبھا رہی ہیں۔

سنیل شیٹی کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مونی کے ہمراہ سنجے دت، سنی سنگھ، پلک تیواری اور دیگر فنکار بھی شامل ہیں۔ ’دی بھوتنی‘ 18 اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، جس کا سامنا اکشے کمار کی ’کیسری 2‘ سے ہوگا۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا مونی رائے اپنی پرفارمنس سے ناقدین کو خاموش کرا سکیں گی یا نہیں؟

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.