واشنگٹن۔ امریکی وزیر توانائی نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن اور ریاض جلد ہی توانائی اور سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔
ہم اس سال سعودی عرب کے ساتھ نیوکلیئر تعاون کی مزید تفصیلات کا اعلان کریں گے۔ ہم سعودی عرب میں پرامن نیوکلیئر انرجی کی صنعت کو مقامی بنانے پر کام کر رہے ہیں۔
بیان میں مزید کہاگیا کہ ہم پرامن نیوکلیئر انرجی کے میدان میں سعودی عرب کے ساتھ تعاون کریں گے، سعودی عرب دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ مجھے توقع ہے کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ ایک طویل المدتی شراکت داری دیکھیں گے۔