اسلام آباد۔پاکستانی اسکواش اسٹار نور زمان نے انڈر 23 عالمی اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
کراچی کے ڈیفنس اتھارٹی کریک کلب میں منعقدہ مینز فائنل میں نور زمان نے مصر کے کریم الترکی کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے مات دی۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نور زمان نے کہا کہ وہ اس کامیابی پر ربِ کریم کا شکر گزار ہے، اور جو محنت کی گئی، وہ رنگ لے آئی۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے نور زمان کو چیمپئن شپ جیتنے پر زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے پوری قوم کو مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ نور زمان نے اپنی شاندار کارکردگی سے پاکستان کا پرچم دنیا بھر میں بلند کیا۔ قوم کو آپ پر ناز ہے، اور انشاء اللہ پاکستان ایک بار پھر اسکواش کی دنیا میں اپنا مقام حاصل کرے گا۔