The news is by your side.

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں رمضان فیملی فیسٹیول کا انعقاد، بچوں میں لاکھوں روپے کے انعامات تقسیم،

فیملی فیسٹیول میں بڑی تعداد میں معزز مہمانوں ، بچوں اور والدین کی شرکت،

0

اسلام آباد: نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں رمضان فیملی فیسٹیول کے سلسلے کے دوسرے پروگرام  کا انعقاد، این پی سی  ممبران اور انکے  اہل خانہ کی  کثیر تعداد میں شرکت ، بچوں میں لاکھوں روپے کے انعامات تقسیم

بچوں کے درمیان قرآت اور نعت شریف کے مقابلے ہوئے، مقابلوں میں شرکت کرنے والے تمام بچوں میں نقد انعامات تقسیم کئے گئے،پروگرام کی نظامت کے فرائض سیکرٹری این پی سی نیئر علی نے سرانجام دیئے، اس موقع پر صدر این پی سی اظہر جتوئی کا کہنا تھا کہ نیشنل پریس کلب کی یہ روایت رہی ہے کہ وہ اپنے ممبران اور انکی فیملیز کی تفریح اور انہیں خوشیاں فراہم کرنےکیلئےمواقع کی تلاش میں رہتا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ سلسلہ رمضان فیملی فیسٹیول یا عید ملن پارٹی کی صورت میں جاری رہتاہے، یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا، سیکرٹری نیئر علی نےکہا کہ این پی سی انتخابات میں مصروفیت کی وجہ سے اس سال رمضان فیملی فیسٹیول کی تیاری کیلئے زیادہ وقت نہیں مل سکا اس کے باوجود این پی سی کی قیادت نے اپنے قائد افضل بٹ کی ہدایات پر اپنے ممبران اور انکی فیملیز کیلئے اس پروگرام کوحتمی شکل دی اور ہم راولپنڈی کے بعدآج اسلام آباد میں بھی اپنے ممبران کی فیملیز کی میزبانی کر رہے ہیں جو کہ ہمارےلئےخوشی و مسرت کا باعث ہے،فنانس سیکرٹری وقار عباسی نے کہا کہ این پی سی رمضان فیملی فیسٹیول اب ایک برانڈ بن چکا ہے جسکا ممبران اور انکی فیملیز سارا سال انتظار کرتے ہیں، رمضان فیملی فیسٹیول پروگرام کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر مملکت برائے بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی امور کھیل داس کوہستانی، ،سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی، صدر پی پی پی آزاد کشمیر چوہدری یٰسین،سابق صدر اسلام آباد چیمبر،ظفر بختاوری،، سیف الرحمان عطاری گروپ اورپیر عاصم گیلانی تھےجبکہ تقریب میں پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، صدر این پی سی اظہر جتوئی، سیکرٹری فنانس وقار عباسی، سابق صدورطارق چوہدری، انور رضا، شہریار خان سمیت ایگزیکٹو اور گورننگ باڈی کے اراکین اور دیگر ممتاز سیاسی ، سماجی، مذہبی اور کاروباری شخصیات شامل تھیں،اسلام آباد میں ہونے والے این پی سی رمضان فیملی فیسٹیول میں دو سو سے زائد فیملیز کےسات سو سے زائد بچوں نے شرکت کرکے تقریب کو چاند چاند لگا دیئے ، پروگرام میں شرکت کرنے والے تمام بچوں کو نقد انعامات اور سرٹیفکیٹ دیئے گئے، پروگرام میں شرکت کرنے والے ممبران نے این پی سی کے این پی سی رمضان فیسیٹول کو سراہتے ہوئے این پی سی کے صدر اظہر جتوئی، سیکرٹری نیئر علی اور فنانس سیکرٹری وقار عباسی سمیت پوری باڈی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور اس سلسلے کو مستقبل میں بھی جاری رکھنےکا مطالبہ کیا ۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.