The news is by your side.

بلوچستان: جعفر ایکسپریس کو آزاد کرانے کے لیے فورسز کا آپریشن جاری، 80 مسافر چھڑا لیے، 16 دہشتگرد ہلاک

0

اسلام آباد ۔سکیورٹی فورسز بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے کے لیے آپریشن میں مصروف ہیں، جس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا ہے۔ فورسز نے اب تک 80 یرغمال مسافروں کو بازیاب کر لیا ہے اور 13 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گرد چھوٹے گروپوں میں تقسیم ہو گئے ہیں، لیکن شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق، زخمی ہونے والے مسافروں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، اور سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری آپریشن میں شریک ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، رہائی پانے والے مسافروں میں 58 مرد، 31 خواتین اور 15 بچے شامل ہیں، جبکہ باقی مسافروں کی محفوظ رہائی کے لیے فورسز کی کوششیں جاری ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور آپریشن اس وقت تک جاری رکھا جائے گا جب تک آخری دہشت گرد کا خاتمہ نہ ہو جائے۔

ذرائع کے مطابق، جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے دہشت گرد افغانستان میں اپنے ماسٹر مائنڈ سے رابطے میں ہیں اور عورتوں اور بچوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا محاصرہ کر لیا ہے اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق، دہشت گردوں کی جانب سے خواتین اور بچوں کو ڈھال بنانے اور علاقے کی مشکلات کے باعث آپریشن انتہائی احتیاط سے کیا جا رہا ہے۔ سیکیورٹی فورسز آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھیں گی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد، انڈین اور پاکستان دشمن سوشل میڈیا غیر معمولی طور پر سرگرم ہو چکے ہیں، اور حملے کے بعد سے ہندوستانی میڈیا، سوشل میڈیا اور پاکستان مخالف اکاؤنٹس مسلسل جھوٹ اور پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف ہیں۔

ذرائع کے مطابق، ان جھوٹے پروپیگنڈوں میں پرانی ویڈیوز، اے آئی سے تیار کردہ ویڈیوز، پرانی تصاویر، جعلی واٹس ایپ پیغامات اور پوسٹرز کے ذریعے لوگوں میں ہیجان پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی پاکستان مخالف مواد پھیلانے میں ہندوستانی میڈیا کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں، اور وہ خود ساختہ بلوچ رہنماؤں کے تجزیے دکھا کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ عوام کو گمراہ کن سوشل میڈیا پروپیگنڈے کے بجائے مستند ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات پر اعتماد کرنا چاہیے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.