سی ڈی اے مزدور یونین ریفرنڈم میں کامیابی کے بعد ملازمین کے تمام درینہ مسائل حل کروائے گی۔،چوہدری محمد یٰسین
سی ڈی اے پاک سیکرٹریٹ کمپلیکس کے زیر اہتمام ریفرنڈم کے حوالے سے انتخابی جلسے کا انعقاد،
اسلام آباد؛سی ڈی اے پاک سیکرٹریٹ کمپلیکس کے زیر اہتمام ریفرنڈم کے حوالے سے انتخابی جلسے کا انعقاد، سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین سمیت اورنگزیب خان،راجہ شاکر زمان کیانی،مرزاسعید اختر،حاجی صابر،اظہارعباسی،ملک عاصم،اظہرتنولی،ملک دلشاد،صوفی محمودعلی،حاجی مشتاق احمد شاہد،چوہدری واجد گجر،چوہدری ابرار،سیدارشادشاہ،راجہ ہارون کیانی،چوہدری اعجاز،راجہ اشتیاق،چوہدری عاطف حنیف،اسدکیانی،عمران عباسی،شوکت عباسی،عثمان الیاس،محمد احمد،شاہد عباس،عمررحمان،محسن رؤف،اجمل جاویدبٹ،خاورشہزاد،اعجازکیانی سمیت سی ڈی اے مزدور یونین کے عہدیداران اور ملازمین کی کثیرتعدادمیں شرکت،
اس موقع پرپاک سیکرٹریٹ سے محمد نوید،مبین احمد،وجاہت عباسی اور وکٹرپرویز نے اپنے ساتھیوں سمیت پاشاگروپ کو چھوڑ کر سی ڈی اے مزدور یونین (چوہدری محمد یٰسین گروپ) میں شمولیت کااعلان کیا،
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین و دیگرعہدیداران نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین ہی ملازمین کی نمائندہ تنظیم ہے،
یہ تنظیم ملازمین کی بلاتفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے،
انھوں نے کہا کہ مزدور یونین نے انفورسمنٹ،انوائرمنٹ اور دیگر شعبوں میں کام کرنے والے سیکورٹی گارڈ،مالیوں،کلیریکل سٹاف،سپروائرزر،فورمین،ٹیوب ویل آپریٹر،فائر مین سمیت تمام محنت کشوں کو سکیلوں کی اپ گریڈیشن،حج پالیسی،20%سپیشل الاؤنس،فل بیسک عیدالاؤنس،ڈیلی ویجز وکنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی،ملازمین کے بچوں کی بھرتی،ویلفیئر فنڈمیں اضافے اور دیگر بے شمارمراعات دلواکر ایک تاریخ رقم کی اور ہم اسی کارکردگی کی بنیاد پر اپنے محنت کش کی عدالت میں پیش ہو کر سرخروہونا چاہتے ہیں،
ہم نے اپنے پچھلے تین سالہ دور میں سات ہزارسے زائدملازمین کی پروموشن کروائی جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی،
مزدور یونین نے ادارے کے مالی،بیلدار،والومین و دیگر فیلڈسٹاف جو اسی سکیل میں ریٹائرڈ ہو جاتاتھااسکی پروموشن کے لیے تعلیم کی شرط کا خاتمہ کروایااورتیس سے زائد کیٹگریوں کے لیے لائن آف پروموشن بنوائی جس سے ادارے کے سینکڑوں ملازمین مستفید ہونگے اور وہ اگلے سکیل میں ترقی حاصل کر سکیں گے،
چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ ان مشکل ترین حالات میں ملازمین کو 20فی صد مہنگائی الاؤنس دلوایا اور تمام الاؤنسزمیں 50سے 100فی صد اضافہ کروایا،
اپنے دورمیں سی ڈی اے کے چارہزارملازمین کو پلاٹ دلوائے اور مزید چارہزارپلاٹوں کی منظوری کروائی ،
چند مزدور دشمن عناصرنے عدالتوں سے حکم امتناعی لے لیا جسکی وجہ سے آج بھی پلاٹوں کا معاملہ عدالتوں میں زیر التواء کا شکار ہے اور سی ڈی اے مزدور یونین ان کیسوں کا دفاع کر رہی ہے،
انھوں نے کہا کہ بہت جلد ملازمین کو پلاٹوں کے حوالے سے خوشخبری ملے گی اور انشاء اللہ سی ڈی اے کے ملازمین کارکردگی کو پیمانہ بناکر اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے ،
ووٹ کی پرچی کے ذریعے نہ صرف مزدور دشمنوں کا مکمل احتساب کریں گے بلکہ ان کو ہمیشہ کے لیے سی ڈی اے کی سیاست سے رخصت کر کے دم لیں گے،سی ڈی اے مزدور یونین ریفرنڈم میں کامیابی کے بعد ملازمین کے تمام درینہ مسائل فوری طور پر حل کروائے گی۔