The news is by your side.

ملزمان کاستارہ مارکیٹ روزنامہ جناح اور آن لائن نیوز ایجنسی کے مرکزی دفتر پر حملہ،غلیظ گالیاں اور ھمکیاں دیں

0

اسلام آباد۔ستارہ مارکیٹ میں پلازہ نمبر 6 جے کے مالک شیخ معین نے اپنے بیٹوں کے ہمراہ اچانک بدھ کو روزنامہ جناح اور ان لائن نیوز ایجنسی کے مرکزی دفتر پر حملہ کردیا ،افس کی حدود کے اندر مرمتی کام کرنے والے مزدوروں کو گندی گالیاں اور قتل کی کھلے عام دھمکیاں دیں اور کہا کہ تم چاہے اپنے دفتری حدود میں کام کرو میں نہیں ہونے دوں گا میرے پلازے کا بارشی پانی نہیں نکلے گا جبکہ اس کی اپنی حدود میں ڈرینج اور سیوریج موجود ہے اس موقع پر شیخ معین نے ادارے کے ایڈیٹر انچیف محسن جمیل بیگ کو بھی دھمکیاں دیں اور کہا کہ میں نے ان جیسے بہت دیکھے ہیں میں دیکھتا ہوں کہ کیسے تم لوگ میرے پلازے کے ساتھ دیوار بناتے ہو ۔شیخ معین نے زبردستی کام رکوا دیا اور دفتری حدود کے اندر ایک دیوار بھی گرا دی اور استقبالیہ کو بھی نقصان پہنچایا جس پر ادارے کی انتظامیہ نے فوری طور پر 15 پر بھی اطلاع دی اور تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او عاصم غفار کو بھی فوری درخواست کی تمام معاملہ ڈی آئی جی آپریشنز علی رضا اور آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کے علم میں بھی لایا گیا درخواست ملتے ہی ایس ایچ او آبپارہ عاصم غفار خود موقع پر پہنچے اور ساری صورت حال کا جائزہ لیا اس پر شیخ معین اپنے بیٹوں سمیت فرار ہوگیا ایس ایچ او نے موقع پر موجود مزدوروں اور ادارے کی انتظامیہ کے بیانات بھی لیے گئے انھیں بتایا گیا کہ شیخ معین اس سے پہلے بھی کئی دن سے دھمکیاں دے رہا پے اور اس بارے ستارہ مارکیٹ تاجر یونین کے صدر الطاف شاہ کو بھی آگاہ کیا گیا انہوں نے بھی معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کی مگر شیخ معین نے ان سے بھی تعاون سے انکار کردیا ۔ادارے روزنامہ جناح اور ان لائن کی انتظامیہ کو پہلے ہی سیکیورٹی خطرات لاحق ہیں جس کی درخواست بھی سپیشل برانچ کو دی گئی ہے اور بدھ کو شیخ معین نے بیٹوں کے ساتھ مل کر ادارے کے سٹاف اور مزدروں پر حملہ کیا انھیں گندی گالیاں اور قتل کی دھمکیاں تک دیں جس پر شیخ معین اور ان کے بیٹوں کے خلاف تھانہ آبپارہ میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جبکہ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طارق ورک نے روزنامہ جناح پر شیخ معین اور ان کے بیٹوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ادارے اور اس کی انتظامیہ کو سیکیورٹی فراہم کرے اور ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔۔۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.