ٹرمپ کا نیا دور، امریکہ کی 20 لاکھ وفاقی ورک فورس کے لیے خطرے کا باعث بن گیا۔
ملازمین کو اس پیشکش کو قبول کرنے کے لیے 6 فروری تک کا وقت دیا گیا ۔
واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا دور اقتدار امریکہ کی 20 لاکھ وفاقی ورک فورس کے لیے خطرے کا باعث بن گیا، ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ورک فورس کے حجم کو حجم کو کم کرنے کے فیصلے کی آڑ میں مستعفی ہونے کا آپشن پیش کر دیا،
ہونے کی صورت میں وفاقی ملازمین کو ستمبر کے آخر تک ادائیگیوں کا یقین دلایا گیا ہے ،
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کا یہ فیصلہ کے وفاقی بیوروکرسی کے پر عدم اعتماد کا بھی مظہر ہے جسے اپنے سیاسی ایجنڈے پر عملدرآمد میں ملازمین کی جانب سے رکاوٹوں کا خدشہ لاحق ہو گیا ہے ،
فیڈرل سویلین ورک فورس کی نگرانی کرنے والے ادارے’آفس آف پرسنل مینجمنٹ کی جانب سے ملازمین کو بھیجی گئی ای میل جس کا موضوع میں "استعفی” کا لفظ ٹائپ میں اپنے عہدے چھوڑنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ جبکہ ملازمین کو اس پیشکش کو قبول کرنے کے لیے 6 فروری تک کا وقت دیا گیا۔
ای میل میں، موضوع کی لائن ( Fork in the Road ) کےساتھ کہا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر وفاقی ایجنسیوں کی اکثریت کا سائز کم کر دیا جائے گا اور یہ کہ ملازمین کی ایک بڑی تعداد کو فارغ کر دیا جائے گا یا ان کی دوبارہ درجہ بندی کر دی جائے گی۔ ای میل میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر لوگ جو دور سے کام کر رہے ہیں انہیں ہفتے میں پانچ دن اپنے دفتر سے کام کرنے کی ضرورت ہوگی، اور کچھ فیزیکل دفاتر کو مضبوط کیا جائے گا، جس کی وجہ سے کچھ لوگوں کو دوسری جگہ منتقل کیا جائے گا۔
پیغام میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ کارکنان کے "قابل بھروسہ، وفادار، قابل اعتماد” ہونے کے لیے "بہتر معیارات” کا اطلاق کیا جائے گا اور متنبہ کیا گیا کہ "اس وقت، ہم آپ کو آپ کی پوزیشن یا ایجنسی کے بارے میں مکمل یقین دہانی نہیں کر سکتے۔”
ٹرمپ مخالفین کی جانب سے نئی انتظامیہ کے فیصلے کو وفاقی بیوروکریسی پر حملے کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے،
ان کا کہنا ہے کہ مسٹر ٹرمپ نے ماضی میں "ڈیپ اسٹیٹ” کے طور اس طرح کے اقدام کا مذاق اڑاتے رہے اور اب بیورو کریسی کو اپنی مرضی کے مطابق جھکانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
ان کا مزید کہنا ہے صدر اس طرح اپنی طاقت کی حدود کو جانچنا چاہتے ہین،