The news is by your side.

سونے کی قیمت ہزاروں روپے گرگئی

0

اسلام آباد (یو این آئی) سونے کی قیمت یکدم گرگئی، ہزاروں روپے کی کمی ہو گئی۔

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 200 روپے کم ہوگئی۔ سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 19 ہزار 400 روپے پر پہنچ گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 601 روپے کی کمی ہوئی،10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 88 ہزار 100 روپے رہ گئی۔

انٹر نیشنل مارکیٹ میں سونا 37 ڈالر کی کمی سے 2 ہزار 57 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ چاندی کی قیمت 20 روپے کمی سے 2600 روپے فی تولہ رہ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے باوجود ملکی سطح پر قیمت برقرار رہی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کے اضافے سے 2094ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی

تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 223600روپے پر مستحکم رہی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.