The news is by your side.

چیمپئنز ٹرافی؛ راولپنڈی اسٹیڈیم کے میچز سے محروم ہونے کا امکان

0

راولپنڈی ۔چیمپئینز ٹرافی کے حوالے سے براڈکاسٹرز کی اعتراضات کی وجہ سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز پر خطرے کے سائے منڈلانے لگے ہیں۔

میڈیا کی اطلاعات کے مطابق، چیمپئینز ٹرافی کے لیے راولپنڈی میں میچز نہ ہو سکیں گے کیونکہ براڈکاسٹرز نے چار مختلف مقامات سے ٹورنامنٹ کی نشریات کی لاجسٹک مشکلات اور اخراجات میں اضافے کے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

براڈکاسٹرز کے اعتراضات کے بعد یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز کو محدود کر کے صرف کراچی، لاہور اور دبئی تک رکھا جائے۔

چیمپئینز ٹرافی کے شیڈول کا باضابطہ اعلان آج متوقع ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے درمیان ٹورنامنٹ کے انتظامات پر معاہدہ طے پا چکا ہے۔

چیمپئینز ٹرافی کے شیڈول کی تاریخ قریب آنے سے چند روز قبل راولپنڈی میں میچز نہ ہونے کی خبر مقامی کرکٹ شائقین کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہو سکتی ہے۔

چیمپئینز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جائے گا، اور 2026 تک پاکستان ٹیم بھارت کا کوئی آئی سی سی ایونٹ کے لیے دورہ نہیں کرے گی۔

ہائبرڈ ماڈل میں اگر بھارتی ٹیم سیمی فائنل یا فائنل میں نہ پہنچے تو تمام میچز پاکستان میں ہوں گے، لیکن اگر بھارت سیمی فائنل یا فائنل تک پہنچتا ہے تو ان میچز کو متحدہ عرب امارات میں منعقد کیا جائے گا۔

پاک بھارت میچ بھی دبئی میں کھیلا جائے گا اور بھارتی ٹیم اپنے تمام گروپ میچز بھی اسی مقام پر کھیلے گی۔

آئی سی سی کے ساتھ ہائبرڈ ماڈل پر اتفاق کے بعد پاکستان کو 2027 کے بعد ویمنز ٹورنامنٹ کی میزبانی دی جائے گی، اور 2026 کے ٹی20 ورلڈکپ کے ناک آؤٹ میچز کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.