The news is by your side.

سٹیٹ بینک نے شرح سود میں دو فیصد کمی کردی

0

اسلام آباد ۔اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں مزید دو فیصد کی کمی کا اعلان کیا ہے، جس کے نتیجے میں شرح سود 15 فیصد سے گھٹ کر 13 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں نئی مالیاتی پالیسی کی تشکیل کی گئی۔ اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ شرح سود میں 200 بیسس پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے۔

اس کمی کے بعد پالیسی ریٹ 15 فیصد سے کم ہو کر 13 فیصد کی سطح پر آ چکا ہے۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اور یہ پانچویں مرتبہ ہے جب شرح سود میں کمی کی گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.