The news is by your side.

ہوٹل آئی سوفٹ وئیر مکمل آپریشنل،پانچ ہزار سے زائد افراد کے کوائف کا اندراج

0

اسلام آبا د( یو این آئی)اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ہوٹل آئی سوفٹ وئیر مکمل آپریشنل اور موثر انداز میں کام کر رہا ہے۔ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کل05ہزار431افراد کا ہوٹلز ،گیسٹ ہاؤس اور شیلڑ ہومز میںکوائف کا اندراج کیاگیا

ابھی تک کل733 ہوٹلز ،گیسٹ ہاؤس اورشیلٹرہومز اسلام آبا دکیپیٹل پولیس کے آن لائن سسٹم کے ساتھ منسلک ہیں،جس میںرواں سا ل کے دوران08لاکھ 40ہزارسے زائد افراد کے کوائف درج کئے جاچکے ہیں ، جبکہ 111مشکوک افراد کو گرفتارکرکے کوائف متعلقہ تھانہ جات میںقانونی کارروائی کیلئے ارسال بھی کیا گیا۔

سی پی اوسیف سٹی نے بتایا کہ ہوٹلز اورگیسٹ ہاؤسز میں ٹھہرنے والے افراد کی شناخت اور انکے ڈیٹا کے اندراج کیلئے تمام تھانہ جات کو ہو ٹل آئی سافٹ وئیر مہیا کیا گیا ہے ،جو کہ مکمل آپریشنل اور موثر انداز میںکام کر رہا ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوٹل آئی سافٹ ویئر کے ذریعے کل05ہزار326افراد کا ڈیٹا درج کیاگیا، جبکہ ابھی تک08لاکھ 40ہزار857افراد کا ڈیٹا درج کیا جاچکا ہے،اس جدید نظام میں درج کوائف کی سکرونٹی کو یقینی بناتے ہوئے 111مشکوک افراد کو گرفتار کرکے انکے کوائف متعلقہ تھانہ جات میں قانونی کا رروائی کیلئے ارسال بھی کیا گیا

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.