The news is by your side.

وزیرداخلہ کی مدارس بل پر وفاق المدارس کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل رحیم سے ملاقات

0

کراچی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جامعہ اشرفیہ کا دورہ کرتے ہوئے وفاق المدارس کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل رحیم اشرفی سے ملاقات کی۔

محسن نقوی نے مولانا فضل رحیم اشرفی کی خیریت دریافت کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران دینی مدارس کے بل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ مولانا فضل رحیم اشرفی نے کہا کہ مدارس کے امور کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے اور انہوں نے مدارس کے مسائل پر مثبت کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مولانا فضل رحیم نے تجویز پیش کی کہ پنجاب میں بھی دینی مدارس کو وفاق کی طرز پر محکمہ تعلیم کے تحت لایا جائے۔

وزیر داخلہ نے مدارس کے مسائل کے حل کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی اور مولانا فضل رحیم کا شکریہ ادا کیا۔

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.