کراچی۔جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان عرفان محسود نے 80 پاؤنڈ وزن کے ساتھ انگلیوں پر ایک منٹ میں سب سے زیادہ پش اپس لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
، عرفان محسود پہلے بھی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں 120 مختلف ریکارڈ درج کرا چکے ہیں، جو ان کی غیر معمولی صلاحیتوں کا ثبوت ہیں۔
تقریب کے منتظمین نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، جسے عالمی سطح پر متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔ عرفان محسود کی کامیابی نہ صرف ان کی محنت کا نتیجہ ہے بلکہ یہ پاکستانی نوجوانوں کے لیے ایک تحریک کا باعث بھی ہے۔
عرفان کے ریکارڈ بنانے کے موقع پر بڑی تعداد میں عوام موجود تھے، جنہوں نے ان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ یہ کارنامہ پاکستان کی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی ایک اور مثال ہے۔