پاکستانی میوزک انڈسٹری کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے کہ علی ظفر کا گانا “بالو بتیاں”، جس میں لیجنڈری گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی بھی شامل ہیں، کو یوٹیوب کی 2024 کی سالانہ ٹاپ میوزک ویڈیوز کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔

بالو بتیاں اس سال یوٹیوب کی ٹاپ میوزک ویڈیوز کی فہرست میں شامل ہونے والا واحد پاکستانی گانا ہے، جو پاکستان کے لیے فخر کا لمحہ بن چکا ہے۔ یہ گانا عالمی میوزک چارٹس، بولی وڈ بلاک بسٹرز اور پنجابی ٹریکس کے درمیان نمایاں ہو کر پاکستانی میوزک انڈسٹری کا پرچم بلند کر رہا ہے۔

علی ظفر نے اس گانے میں جدید میوزک کو روایتی لوک موسیقی کے ساتھ اس طرح جوڑا ہے کہ یہ نہ صرف مقامی بلکہ عالمی سامعین کو بھی متاثر کرنے میں کامیاب رہا۔ ان کا یہ گانا پاکستان کی موسیقی کی جڑوں کو عالمی سطح پر پیش کرتا ہے اور ایک نیا رنگ پیش کرتا ہے۔

علی ظفر نے اپنے گانے کے بارے میں کہا کہ “عطا اللہ خان کے ساتھ کام کرنا میرے لیے ایک اعزاز تھا اور یہ ایک شاندار تجربہ رہا۔” انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستان کے موسیقی ورثے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے پُرعزم ہیں اور چاہتے ہیں کہ پاکستانی موسیقی دنیا کے مختلف کونے کونے میں سنی جائے۔