The news is by your side.

190ملین پاؤنڈز کیس؛ بشریٰ بی بی کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم

0

اسلام آباد ۔احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے ان پر عمل درآمد کے لیے دوبارہ نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

یہ سماعت اڈیالہ جیل میں جج ناصر جاوید رانا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف کی، جہاں عمران خان کو پیش کیا گیا، لیکن بشریٰ بی بی ایک بار پھر عدالت میں پیش نہ ہو سکیں۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان نے تاحال دفعہ 342 کے سوالنامے کے جوابات داخل نہیں کروائے۔

عدالت نے حکم دیا کہ بشریٰ بی بی کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔ کیس کی مزید سماعت بغیر کارروائی پیر 9 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

عدالت کے باہر وکیل فیصل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس سے درخواست کی کہ وہ آئین و قانون کے ساتھ ہونے والے "کھلواڑ” اور ڈی چوک فائرنگ کے واقعے کا فوری نوٹس لیں۔ فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ عدلیہ کے احکامات کی بے توقیری پر سخت ایکشن لیا جانا چاہیے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.