The news is by your side.

جنوبی کوریا کے صدر نے ملک میں مارشل لا ء نافذ کر دیا۔ پارلیمنٹ کی مخالفت،

 صدر یون سوک نے اس اقدام کا اعلان منگل کو رات گئے  اپنے  ایک اچانک ٹی وی خطاب میں کیا ،

0

اسلام آباد:

  جنوبی کوریا کے صدر مسٹر یون سوک نے ملک میں مارشل لا ء نافذ کر دیا۔ جبکہ جنوبی کورین قومی اسمبلی کے چیئرمین نے صدر سے مارشل لاء/ایمرجنسی کو فوری طور پر اٹھانے کا مطالبہ کر دیا، 

جنوبی کوریا کے صدر نے اس اقدام کا اعلان منگل کو رات گئے  اپنے  ایک اچانک ٹی وی خطاب میں کیا ،

صدر کی جانب سے مارشل لاء/ ایمرجنسی کا ذمہ دار اپوزیشن کو قرار دیا ، انھوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹی میں شمالی کوریا اور ریاست مخالف سرگرمیوں کے ہمدرد موجود ہیں،

انہوں نے حزب اختلاف کی ڈیموکریٹک پارٹی  جس کی پارلیمنٹ میں اکثریت ہے،کی طرف سے ایک تحریک کا حوالہ دیا جو اعلیٰ پراسیکیوٹرز کا مواخذہ کرنے اور حکومتی بجٹ کی تجویز کو مسترد کرنے کے لیے پیش کی گئی ،
اس کے فوراً بعد، جنوبی کوریا کے قانون سازوں نے مارشل لاء کے حکم نامے کو روکنے کے حق میں ووٹ دیا، پارلیمنٹ کے 300 ارکان میں سے 190 نے اس اقدام کو کالعدم قرار دینے کے حق میں ووٹ دیا۔ ،

 

صدر کے خطاب کے فوراً بعد، جنوبی کوریا کے قانون سازوں نے مارشل لاء کے حکم نامے کو روکنے کے حق میں ووٹ دیا، پارلیمنٹ کے 300 ارکان میں سے 190 نے اس اقدام کو کالعدم قرار دینے کے حق میں ووٹ دیا۔
قومی اسمبلی کے چیئرمین وو وون سک نے متفقہ ووٹ کے بعد صدر کے اعلان کو "غلط” قرار دیا اور ان سے ہنگامی اقدامات کو "فوری طور پر اٹھانے” کا مطالبہ کیا۔
حزب اختلاف کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن وو نے مزید کہا: "لوگوں کو آرام کرنا چاہیے۔ قومی اسمبلی عوام کے ساتھ مل کر جمہوریت کا دفاع کرے گی۔

واضح رہے آخری بار جنوبی کوریا کے صدر نے مارشل لا کا اعلان 1980 میں طلباء اور مزدور یونینوں کی قیادت میں ملک گیر بغاوت کے دوران کیا تھا۔حیرت انگیز اعلان میں،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.