The news is by your side.

وزیراعلیٰ کے پی کی معاون خصوصی مشال یوسفزئی ڈی نوٹیفائی

0

پشاور۔خیبرپختونخوا حکومت نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی معاون خصوصی مشال یوسفزئی کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ محکمہ انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

مشال یوسفزئی کو رواں سال ستمبر میں پہلے مشیر کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا، تاہم ستمبر کے آخر میں انہیں دوبارہ کابینہ میں شامل کرکے معاون خصوصی مقرر کیا گیا تھا۔ اس وقت بتایا گیا تھا کہ انہیں دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہدایت پر کیا گیا تھا۔

یہ برطرفی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خیبرپختونخوا حکومت میں انتظامی تبدیلیاں اور سیاسی فیصلے معمول بن گئے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.