اسلام آباد ۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ  نے کہا ہے کہ عوام کو تیز ترین انصاف کی فراہمی کے لئے اصلاحات ناگزیر ہیں، جو بھی قانون سازی ہوگی وہ قوم کے اجتماعی مفاد میں ہوگی،کیسز کو نمٹانے میں کئی کئی دہائیاں لگ جاتی ہیں، عوام کو تیز ترین انصاف کی فراہمی کے لئے اقدامات ضروری ہیں، اسپیشل کمیٹی میں تمام اتحادی جماعتیں موجود ہیں، بلاول بھٹو زرداری اور اسحاق ڈار صاحب نے چارٹر آف ڈیموکریسی کی بات کی ہے، قومی نوعیت کے معاملات میں جو بھی ترمیم ہوگی اس کا فائدہ پوری پاکستانی قوم کو ہونا چاہئے، کئی مرتبہ کاز لسٹ جاری نہیں ہوتی، نوٹس نہیں دیئے جاتے اور آرڈر جاری ہو جاتے ہیں، اس حوالے سے توازن کو برقرار رکھنے کے لئے توازن کا نظام ہونا چاہئے، کابینہ کے ممبران موجود ہیں، کچھ دیر بعد کابینہ کا اجلاس ہوگا، نمبر گیم کے حوالے سے ہم پازیٹو ہیں، مولانا فضل الرحمان ہمارے پرانے اتحادی اور ساتھی ہیں، تھوڑا انتظار کریں اچھی خبریں ملیں گی۔