The news is by your side.

5 منزلہ9فٹ چوڑا انوکھا ہوٹل

0

جاوا(سی این پی) جنوب مشرقی ایشیائی ملک انڈونیشیا میں ایک دنیا کا سب سے کم چوڑائی والا ہوٹل تعمیر کر لیا گیا۔ ہوٹل کے مالک کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد صرف ریکارڈ بنانا نہیں بلکہ اس چھوٹے سے علاقے کو بین الاقوامی توجہ کا مرکز بنانا ہے۔وسطی جاوا کے شہر سالاتیگا سے تعلق رکھنے والے ایری اندرا نے آرکیٹیکٹ کی تربیت حاصل کی اور جکارتہ اور سنگاپور میں بطور پیشہ ور آرکیٹیک کے کام کیا۔ بعد ازاں اپنے شہر واپس چلے آئے۔شہر واپس آکر انہیں زمین کا ایک ایسا ٹکڑا ملا جس کو عجیب و غریب سائز کی وجہ سے کوئی بھی لینے کو تیار نہیں تھا۔ انہوں نے یہ زمین لی اور اس پر 9 فِٹ چوڑا پِیٹو رومز( جیونیز زبان میں پِیٹو سات کو کہا جاتا ہے) نامی یعنی سات کمروں والا پانچ منزلہ ہوٹل تعمیر کر دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.