The news is by your side.

بینکوں میں 5 لاکھ روپے تک کی رقوم کو قانونی تحفظ حاصل ہے۔ ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک.

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس میں ڈیپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل 2024 کا جائزہ لیا گیا۔

0

اسلام آباد( یو این آئی )ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بینکوں میں 5 لاکھ روپے تک کی رقوم کو قانونی تحفظ حاصل ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس میں ڈیپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل 2024 کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ نے کمیٹی کو بتایا کہ اب بینکوں میں 5 لاکھ روہے تک کی رقم کو قانونی تحفظ حاصل ہوگا، اس سے پہلے ڈھائی لاکھ روپے تک کے ڈیپازٹس کو تحفظ حاصل تھا۔

خیال رہے کہ اگر کوئی بینک دیوالیہ ہو جائے تو تمام کھاتے داروں کی جمع رقم کو تحفظ حاصل نہیں ہے، بینکوں میں صرف 5 لاکھ روپے تک کی رقوم کو قانونی تحفظ حاصل ہے۔

حکام کے مطابق ملک میں 5 لاکھ روپے تک کے ڈپازٹس رکھنے والے کھاتہ داروں کی شرح 94 فیصد ہے، صرف 6 فیصد اکاؤنٹ ہولڈرز کا بینک بیلنس 5 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 5 لاکھ روپے تک کے اکاؤنٹ ہولڈرز کو ڈپازٹس پروٹیکشن کارپوریشن کے ذریعے ادائیگی کی جا سکتی ہے، ڈپازٹس پروٹیکشن کارپوریشن اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ذیلی ادارہ ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.