The news is by your side.

برطانوی شہری نے بلند ترین سطح سے اسکینگ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

0

لندن: ایک برطانوی شہری نے 18,753 فٹ کی بلندی سے اسکینگ کرتے ہوئے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

34 سالہ جوشوا بریگ مین نے ہمالیہ کی میرا چوٹی سے کرتب دکھاتے ہوئے دنیا کی سب سے بلند اسکی بیس جمپ کا اعزاز حاصل کیا۔

بریگ مین نے بتایا کہ انہوں نے اور ان کی ٹیم نے ریکارڈ کی تیاری کے لیے دو ہفتے اس جگہ کا معائنہ کرنے اور اسکی کی سطح کو ہموار بنانے کے لیے ملبہ صاف کرنے میں صرف کیے۔

انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ ان کا خواب تھا کہ ہم پہاڑ سے اسکی کرتے ہوئے بہترین انداز اور مہارت دکھائیں، لیکن حقیقت میں ہمارے پاس تقریباً 6,000 میٹر کی بلندی پر پتھروں سے بھرا ہوا رن وے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تھکن اور آکسیجن کی کمی کے باعث چھلانگ لگانے سے پہلے میں نے کچھ گہرے سانس لیے اور پھر اسکی کے لیے چھلانگ لگا دی۔

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.