The news is by your side.

محرم الحرام،خیبر پختونخوامیں فوج طلب،پنجاب میں ڈبل سواری پرپابندی عائد

0

پشاور (نیوز رپورٹر) صوبہ خیبر پختونخوا میں محرم الحرام کی سکیورٹی کے لیے فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے کہا ہے کہ ڈی آئی خان، ہنگو، کوہاٹ، ک±رم اور پشاور زیادہ حساس اضلاع ہیں، ان حساس اضلاع میں آرمی کی خدمات لی جائیں گی، 5 محرم کے بعد ایف سی بھی ذمے داریاں انجام دے گی، اس کے علاوہ بھی محرم الحرام کے لیے سکیورٹی انتظامات مکمل ہیں، امن و امان برقرار رکھنے کے لیے امن کمیٹی، علماء اور دیگر مکتبہ فکر کے لوگوں سے بات چیت کی گئی ہے۔

دوسری جانب محرم الحرام میں سیکورٹی کے پیش نظر پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144نافذ کر دی جبکہ 7سے 10محرم الحرام تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے،محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کی سکیورٹی کے پیش نظر گائیڈ لائن جاری کر دیں۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق بزرگ شہریوں، خواتین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکارڈبل سواری کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے جبکہ ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 7 سے 10 محرم الحرام تک ہوگااور ڈبل سواری کے علاوہ تمام پابندیوں کا اطلاق یکم سے 10 محرم الحرام تک ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.