The news is by your side.

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے تحریک انصاف کے رہنماﺅں کی ایک گھنٹہ اہم ملاقات

0

اسلام آباد(سیاسی رپورٹر)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈ ونلڈ بلوم نے اہم ملاقات کی ہے جس میں پاک امریکہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،پارلیمانی ذرائع کے مطابق امریکی سفیر نے اپوزیشن لیڈر سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی ،ملاقات میں تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان ،اسد قیصر،سیکرٹری اطلاعات رﺅف حسن بھی موجود تھے ،یہ ملاقات ایک گھنٹہ سے زائد تک جاری رہی اور بعد ازاں امریکی سفیر روانہ ہوگئے ،ملاقات کے حوالے سے جب امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے سوالات کئے گئے تو انہوں نے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا اور مسلسل مسکراتے ہوئے پارلیمنٹ سے روانہ ہوگئے ۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ آج امریکی سفیر سے ملاقات ہوئی ہے،ہمیں وزارت خارجہ نے پیغام بھجوایا ہے کہ امریکی سفیر ملنا چاہتے ہیں،وزارت خارجہ کے کہنے پر امریکی سفیر سے ملاقات کی،ملاقات میں ملٹری بیسز کے حوالے سے کوئی بات نہیں کوئی،ملاقات میں امریکی سفیر سے پاکستان میں ائین اور قانون کی بلادستی اورپاکستان کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بات چیت کی ،امریکی سفیر سے آئین و قانون کی بالادستی پر بات ہوئی،انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی کا فائدہ ملکی ترقی کی صورت میں آتا ہے، موجودہ ماحول میں ملک میں ترقی نہیں ہوسکتی۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا مخصوص نشستوں پر فیصلہ خوش آئند ہے، جس سے وزیراعظم، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور صدر کا انتخاب تنازع میں پڑگیا ہے،مخصوص نشستوں پر آنے والی خواتین اور اقلیت حکومت کی نہیں، ان عہدوں پردوبارہ انتخابات کروانے پڑیں گے۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ملک میں افراتفری ہے، کاروبار ٹھپ ہوچکا ہے، گندم کا ایک ارب ڈالر کا اسکینڈل سامنے آچکا ہے۔صحافی نے عمر ایوب سے سوال کیا کہ امریکی سفیر سے آپ کے تحفظات اور بانی پی ٹی آئی سے متعلق کوئی بات ہوئی؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ امریکی سفیر کسی کو پاکستان کے اندر رہائی نہیں دلوا سکتے، ہم اپنے تحفظات کسی غیرملکی سفیر کے سامنے نہیں رکھیں گے، ہم محب وطن لوگ ہیں۔عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنماو¿ں کے خلاف کیسز بوگس ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کا فیصلہ کا سیاسی کمیٹی کو خان صاحب نے سپرد کیا تھا،فائنل فیصلہ بانی چیئرمین ہی کرینگے ۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.