اسلام آباد(یو این آئی) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صدر مملک کا عہدہ پیپلزپارٹی کا حق ہے ،وزیر اعظم کے لئے ن لیگ کا ساتھ دیں گے
انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت وفاقی حکومت میں عہدے لینے میں دلچسپی نہیں رکھتی اور خود کو وزیراعظم کی دوڑ میں شامل نہیں کرتا۔
زرداری ہاو¿س اسلام آباد میں میڈیا کوبریفنگ میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت میں عہدے لینے میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں اور خود کو وزیراعظم کی دوڑ میں شامل نہیں کرتا، پی پی پی کا وزیراعظم نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا اصولی فیصلہ ہے، پاکستان کو مستحکم کریں، پی پی پی کے پاس وفاقی حکومت بنانے کا مینڈیٹ نہیں ہے، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں۔
بلاول نے کہا کہ ہم اس وقت سیاسی اور معاشی بحران کا شکار ہیں، ملک میں سیاسی استحکام قائم کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دیں گے، جو دوسری سیاسی جماعتوں سے رابطے کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کو کہتا ہوں کہ پہلے ملک کا سوچیں ،سیاست ہوتی رہے گی ،ملک بہتر کرنا ہے ،عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنی ہیں
صدرپاکستا ن،چاروں گورنرز،سپیکر قومی اسمبلی ،چیئرمین سینیٹ کے عہدوں کے لئے اپنے امیدوار فائنل کر لئے ہیں،آئینی عہدے پیپلزپارٹی کا حق ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگرن لیگ کا ساتھ ہیں دیتے تو ملک میں عدم استحکام پیدا ہوگا اور دوبارہ الیکشن کی طرف جانا پڑے گا،ملک جل رہا ہے ،سب سے پہلے ملک کا سوچنا چاہیے