The news is by your side.

بیلا حدید کو فلسطینیوں کی حمایت مہنگی پڑ گئی

0

رملہ:فلسطینی نڑاد امریکی سْپر ماڈل ایزابیلا خیر حدید المعروف بیلا حدید کو مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کرنا مہنگا پڑ گیا، معروف فرانسیسی فیشن برانڈ نے بیلا حدید سے معاہدہ ختم کر کے اسرائیلی ماڈل سے معاہدہ کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فلسطینی نڑاد امریکی سْپر ماڈل بیلا حدید گزشتہ 7 برس سے فرانسیسی فیشن برانڈ کی برانڈ ایمبیسڈر ہیں۔اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ مذکورہ کمپنی نے ان کی جگہ اسرائیلی ماڈل مائے تاگر کو بطور برانڈ ایمبیسڈر منتخب کر لیا ہے۔اسرائیلی ماڈل مائے تاگر نے اپنے انسٹاگرام اکاوٴنٹ پر فرانسیسی فیشن برانڈ کے لیے کروایا گیا شوٹ بھی شیئر کر دیا ہے،

جس کے بعد خبریں گردش کر رہی ہیں کہ مذکورہ کمپنی نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرنے پر ماڈل بیلا حدید سے معاہدہ ختم کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک مذکورہ فرانسیسی فیشن برانڈ یا بیلا حدید کی جانب سے اس حوالے سے بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.