The news is by your side.

 کرکٹ کے بعد ڈیوس کپ کے میچز کے پاکستان میں انعقاد کے خلاف بھی بھارتی سازشیں۔

انٹرنیشنل ٹینس فیڈیشن میں اپیل کردی۔ بھارتی اپیل پر 21 دسمبر کو ہونے والی سماعت میں فیصلہ سنایا جاءے گا ۔

0

 اسلام آباد(یو این آئی ):بھارت کی بیمار ذہنیت کی مودی حکومت کی خباصتیں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں کرکٹ کے بعد  اس نے ڈیوس کپ 2024 کے فروری میں ہونے والے میچز کی میزبانی کی راہ میں رکاوٹ ببنے کی کوششوں کا آغاز کرتے ہوئےان میچز کی میزبانی پاکستان کو ملنے کےخلاف  انٹرنیشنل ٹینس فیڈیشن میں اپیل کردی۔

گزشتہ  ماہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈیشن نے آل انڈین ٹینس ایسوسی ایشن کےسکیورٹی خدشات کو  مسترد کر دیا  تھا اور آل انڈین ٹینس ایسوسی ایشن کو  ڈیوس کپ ٹائی کے لیے اپنی ٹیم بھیجنے کی ہدایت کی تھی۔

کمیٹی نے متفقہ فیصلے میں کہا تھا کہ پاکستان میں ایسی کوئی صورت حال نہیں جس کی وجہ سے بھارت کی ٹیم ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت نہ کر سکے لیکن بھارت نے اس فیصلے  پر نظر ثانی کی اپیل دائر کرتے ہوئے  یہ بہانہ بنایا ہےکہ پاکستان میں 8 فروری سے الیکشن ہیں جس سے سیکورٹی خدشات ہیں  اور الیکشن سے صرف چار دن قبل بھارتی ٹینس ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن بھارتی اپیل پر 21 دسمبر کو ہونے والی سماعت میں فیصلہ سنائے گی۔

یاد رہےکہ بھارت کی ٹیم نے 2019 میں بھی ڈیوس کپ ٹائی کے لیے پاکستان آنا تھا لیکن اسی طرح کی صورت حال کے سبب وہ ٹائی قازقستان منتقل کردیا گیا تھا۔

 

 

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.