The news is by your side.

ٹی 20 ایشیا کپ کا آغاز، افتتاحی میچ میں افغانستان کے ہاتھوں ہانگ کانگ کو 94 رنز سے شکست۔

افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  6 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے

0

ابو ظہبیی: ٹی 20 ایشیا کپ کا آغاز، افتتاحی میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے شکست دے دی۔

افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  6 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے جس کے تعاقب میں ہانگ کانگ کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 94 رنز بناسکی۔
افغانستان کی جانب سے  صدیق اللہ نے سب سے زیادہ 73 رنز سکور کیے جبکہ عظمت اللہ نے 21 گیندوں پر 53 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ محمد نبی نے 33 رنز اسکور کیے۔

اس کے علاوہ رحمان اللہ گرباز 8، ابراہیم زادران 1، گل بدین 5 اور کریم جنت 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
ہانگ کانگ کی جانب سے بابر حیات 39 رنز بنا کر نمایاں رہے دیگر کوئی بھی بیٹر خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا  اور 9 بیٹر ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

افغانستان کی جانب سے فضل اللہ فاروقی، عظمت اللہ عمرزئی، نور احمد اور گلبدین نائب نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
ہانگ کانگ کی جانب سے آیوش شکلا اور کنچت شاہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.