The news is by your side.

اداکارہ ماہرہ خان کینسر میں مبتلا بچوں سے ملاقات کرنے پہنچ گئیں

0

لاہور۔پاکستان کی مایہ ناز اداکارہ ماہرہ خان نے کینسر میں مبتلا بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ ماہرہ خان نے کینسر کے مریض بچوں کے لیے کام کرنے والی این جی او ’’امید پار‘‘ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بچوں، ان کے والدین اور طبی عملے کے ساتھ ملاقات کی۔

ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اس ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے ایک اعزاز ہے کہ انہیں کینسر میں مبتلا بچوں، ان کے بہادر والدین اور فرشتہ صفت طبی عملے کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا۔ اداکارہ نے بچوں کو پیار کیا اور ان کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی۔

ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک محبت بھرا پیغام بھی دیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ ’’کینسر میں مبتلا بچوں، ان کے والدین اور طبی عملے کے لیے کسی بھی طرح کی راحت اور خوشی لانے کے لیے مجھے یہاں مدعو کیا گیا ہے، یہ ایک اعزاز ہے۔‘‘

اداکارہ نے مزید بتایا کہ اس ادارے کی بنیاد ان کی بچپن کی بیسٹی ’’ثنا‘‘ نے دیگر ناقابلِ یقین خواتین کے ساتھ مل کر رکھی۔ ماہرہ خان نے اپنی دوست ثنا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ثنا، جیسا کہ میں نے اس دن کہا تھا، تم یہی کرنے کے لیے پیدا ہوئی ہو۔ اللہ تعالیٰ تمام بیماروں کو شفاء عطا فرمائے، آمین۔‘‘

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.