The news is by your side.

احتجاج کے دوران مظاہرین کی اموات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں

0

اسلام آباد ۔سکیورٹی حکام نے پی ٹی آئی کے مظاہروں کے دوران مظاہرین کی ہلاکتوں سے متعلق خبروں کو بے بنیاد اور جھوٹا پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر چند عناصر کی جانب سے یہ افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں سے مظاہرین جاں بحق ہوئے۔

بیان میں کہا گیا کہ مظاہرین کی اموات کی افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے اور ناکامیوں کو چھپانے کے لیے غلط اور گمراہ کن بیانیہ پھیلایا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے وضاحت کی کہ گزشتہ شب پولیس اور رینجرز کی کارروائی کے دوران کسی قسم کا آتشی اسلحہ استعمال نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب، رات گئے آپریشن کے بعد پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جاری احتجاج کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.