The news is by your side.

26ویں آئینی ترمیم: پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ

پنجاب پولیس کے تازہ دم دستے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پہنچ گئے ہیں

0

اسلام آباد ۔حکومت کی جانب سے مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر پارلیمنٹ ہاؤس کے اطراف سیکیورٹی کے اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں اور پنجاب پولیس کے تازہ دم دستے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پہنچ گئے ہیں۔

سینیٹ کا اجلاس چار بار تاخیر کے بعد اب رات 8 بجے منعقد ہوگا، جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس تین بار کی تاخیر کے بعد ساڑھے نو بجے طلب کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت آج ہر قیمت پر آئینی ترامیم پیش کر کے ان کی منظوری حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.