The news is by your side.

اڈیالہ جیل میں حساس ڈیوٹی پر معمور 3 افسران سمیت کئی وارڈز ملازمین تبدیل ،

محکمہ جیل خانہ جات  نے تقرر و تبادلوں ک نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا،

0

اسلام آباد( یو این آئی )۔۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں دستیاب سہولت کاری کا معاملہ، اڈایالہ جیل میں گرینڈ آپریشن  اڈیالہ جیل میں حساس ڈیوٹی پر معمور 3 افسران سمیت کئی وارڈز ملازمین تبدیل کر دیے گئے ۔

تبدیل کیے گئے افسران میں ایڈیشنل سپرٹینڈنٹ سینٹرل جیل اڈیالہ افتاب احمد، ڈپٹی سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی مظہر اقبال اسلم  اور لیڈی ڈپٹی سپرٹینڈنٹ سینٹرل جیل اڈیالہ ثمرا جبین  شامل ،

محکمہ جیل خانہ جات  نے تقرر و تبادلوں ک نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا،

 ذرائع کے مطابق افتاب احمد کو تبدیل کرکے سکیورٹی افیسر پنجاب پرزن سٹاف ٹریننگ کالج ساہیوال تعینات کر دیا گیا، آفتاب احمد بانی پی ٹی آئی کو بیرک سے لانے لے جانے کی ڈیوٹی دی گئی تھی  ۔

لیڈی ڈپٹی سپرٹینڈنٹ سینٹرل جیل اڈیالہ ثمرا جبین کو  ڈپٹی سپریٹنڈنٹ ایجوکیشن ریجنل افس بہاولپور تعینات کر دیا گیا،لیڈی سپریٹنڈنٹ ثمرا جبین بشری بی بی کی سیکورٹی ، نگرانی پر تعینات تھیں. ان کو   یکم اگست کو اڈیالہ جیل تعینات کیا گیا تھا.

ڈپٹی سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی مظہر اقبال اسلم کو بتبدیل کر کے  ڈپٹی سپریٹنڈنٹ ایجوکیشن ریجنل آفس ڈی جی خان تعینات کر دیا گی ہے ۔محکمہ جیل خانہ جات  نے تقرر و تبادلوں ک نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ،

تبدیل کئے گئے ڈپٹی سپرٹینڈنٹ مظہر اقبال اسلم اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں ڈیوٹی پر تعینات تھے.مظہر اقبال اسلم،ڈپٹی سپریٹنڈنٹ محمد اکرم کے تبادلہ کے بعد 25جون کو اڈیالہ تعینات ہوئے تھے.لاپتہ ڈپٹی سپریٹنڈنٹ محمد اکرم بانی پی ٹی ائی ہی سہولت کاری کے الزام پر تبدیل کئے گئے تھے،

اڈیالہ جیل کے وارڈرز ملازمین بھی تبدیل کر دیے گئے تبدیل کیے گئے ملازمین میں لاپتہ ڈپٹی سپریٹینڈنٹ محمد اکرم کے اردلی اور منظور نظر جیل وارڈر بھی شامل ہیں لاپتہ ڈپٹی سپریٹینڈنٹ محمد اکرم کے اردلی محمد ظہیر اور محمد جمیل تبدیل کر دیئے گئے،

محمد ظہیر کو چوہدری پرویز الہی،محمد جمیل کو شاہ محمود قریشی کے ساتھ نائٹ ڈیوٹی پر تعینات رکھا گیا تھا،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.