The news is by your side.

بھارت سمیت مختلف ممالک کے میڈیا جھوٹا پراپیگنڈاپھیلا رہے ہیں، پاکستانی حکام

0

اسلام آباد(یو این آئی)پاکستانی حکام نے ایران کی جانب سے پاک سرزمین پرکارروائی اور کالعدم تنظیم کے کمانڈرکی تردید کر دی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت سمیت مختلف غیر ملکی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈاجاری کر دیا ،سوشل میڈیا اور چند غیر ملکی ذرائع ابلاغ جھوٹا پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں کے ایرانی فورسز نے پاکستانی سرزمین پر جیش العدل کا کوئی کمانڈر مارا ہے، پاکستانی سر زمین پر ایسا کوئی واقعہ نہیں آیا،اصل میں اسمگلر گروپس کی کراس فائرنگ کے نتیجے میں ایک واقعہ کو فالس فلیگ آپریشن کے طور پر پیش کر کے جھوٹا بیانیہ بنایا جا رہا ہے، آپریشن مرگ برگ سر مچار کی حفت مٹانے کے لئے طرح طرح کے جھوٹے بیانیے گھڑے جا رہے ہیں، متوقع طور پر ہندوستانی میڈیا اِس خبر کو بڑھ چڑھ کر پھیلا رہا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.