عام انتخابات کے نتائج کے اعلان کا سلسلہ جاری ، آزاد امیدواروں کو برتری ، مسلم لیگ ن دوسرے اور پاکستان پیپلزپارٹی تیسرے نمبر پر ،
اب تک آنے والے نتائج پر قوم حیران ، بہت سے حلقوں کے نتائج تبدیل کر کے وہاں سے ن لیگ امیدواروں کو جتوا دیا گیا ، اسلام آباد کے تینوں حلقوں علاوہ راولپنڈی کے چاروں حلقوں سے ن لیگ کے امیدوارپی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں سے ہار رہے تھے ،
اسلام آباد ( یو این آئی ) ۔۔ ۔ 8 فروری کو عام انتخابات کے سلسلے میں ہونے والی پولنگ کے بعد دوٹوں کی گنتی اور الیکشن کمیشن کی جانب سے تنائج کی آمد کا سلسلہ جاری ، متعدد حلقوں کی نتائج کا اعلان کر دیا گیا جن کے مطابق آزاد امیدواروں کو برتری ، مسلم لیگ ن دوسرے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی تیسرے نمبر پر ،
اب تک آنے والے نتائج پر قوم حیران ، بہت سے حلقوں کے نتائج تبدیل کر کے وہاں سے ن لیگ امیدواروں کو جتوا دیا گیا ، اسلام آباد کے تینوں حلقوں علاوہ راولپنڈی کے چاروں حلقوں سے ن لیگ کے امیدوارپی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں سے ہار رہے تھے ،
لاہور میں میاں نواز شریف ، شہباز شریف ، مریم نواز ، حمزہ شہباز ، خواجہ آصف صبح تک اپنے مد مقابل پی ٹی آئی کے امیدواروں سے ہار رہے تھے مگر دن چھڑتے ہی ان تمام حلقوں کے نتائج تبدیل ہو گئے اور یہاں سے تمام ن لیگی امیدوار کامیاب ہوگئے ،
عام انتخابات کے نتائج پر تمام تجزیہ نگاروں سمیت عوام کی اکثریت شدید حیران ہے جس کے باعث ان انتخابات کے مشکوک قرار ہانے کے امکانات بڑھ گئے ہیں ،
دوسری جانب اب تک کے نتائج کے تناظر میں مرکز میں ن لیگ کی حکومت کی تشکیل میں مشکلات دیکھنے میں آ رہی ہیں اور خیال کیا جا رہا ہے کہ مرکزی حکومت کا ہما پیپلزپارٹی کے سرپر بھی ہو سکتا ہے ،
9 فروری کی سہ پہر 5 بجے تک سامنے آنے والے نتائج کے مطابق 81 سیٹوں پر آزاد امیدواروں ، 58 نشستوں پر مسلم لیگ ن ،44 نشستوں پر پیپلزپارٹی,7 نشستوں پر ایم کیو ایم ، آئی پی پی نے 2 اور جے یو آئی ایف نے 1 نشست پر کامیابی حاصل کی تھی ۔
جتنے والے بڑے قائدین میں آصف علی زرداری میاں نواز شریف ، شہباز شریف ، بلاول بھٹوزرداری ، مریم نواز ، حمزہ شہباز ، خواجہ آصف، طارق فضل چوہدری ، انجم عقیل خان ، لطیف کھوسہ، شازیہ مری شامل ہیں ،