The news is by your side.

عام انتخابات کے التواء سے متعلق تیسری قرارداد سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع

0

اسلام آبا د(یو این آئی)عام انتخابات 2024 کے التواء سے متعلق ایک اور قرارداد سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی۔

آزاد پارلیمنٹری گروپ کے سینیٹر ہلال الرحمان کی جانب سے قرارداد جمع کرائی گئی ہے

جس میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں جاری شدید ترین سرد موسم اور برف باری خیبرپختونخوا میں شہریوں کو سازگاز ماحول میں ووٹ ڈالنے سے روک رہی ہے

اور امیداروں کو الیکشن مہم چلانے میں بھی بے شمار چیلنجز پیدا کر رہا ہے۔

متن کے مطابق خیبر پختو نخوا میں بڑھتے ہوئے سیکورٹی خدشات مسائل کے پیش نظر امیدواروں کو انتخابی مہم کے دوران دہشت گرد حملوں کا شدید خطرہ لاحق ہے اور امیدواروں کے لئے انتخابی عمل میں ان کی فعال شرکت میں مسلسل رکاوٹیں ہیں۔

متن میں کہا گیا کہ صوبہ خیبر پختو نخوا کے عوام اور امیدواروں میں اس حوالے سے احساس محرومی اور خاص طور پر سابقہ فاٹا سے تعلق رکھنے والے امیدوار سیکورٹی مسائل سے متاثر ہو رہے ہیں۔

بڑھتی ہوئی ضرورت اور خیبر پختو نخواہ کے عوام کا انتخابی عمل سے باہر ہونے کے خدشات کے پیش نظر انتخابات کے انعقاد کے لئے اعلان کردہ تاریخ صوبے کے لئے غیر موزوں ثابت ہو رہی ہے جبکہ ایوان بالاء آئین کے تحت دیئے گئے مینڈیٹ کے مطابق وفاقی اکائیوں کے آئینی حقوق کے تحفظ کے عزم پر کارفرما ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ اس لئے ایوان بالا الیکشن کمیشن آف پاکستان سے یہ پر زور مطالبہ کرتا ہے کہ عام انتخابات کو 8 فروری 2024 کی بجائے کسی ایسی موزوں تاریخ تک ملتوی کیا جائے جو تمام شراکت داروں کے لئے قابل قبول ہو اور آزادانہ و منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں راستے میں حائل رکاوٹوں میں مددگار ثابت ہو۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.