The news is by your side.

ضلع کرم میں آپریشن انڈین پراکسی فتنہ الخوارج کے 23 دہشت گرد ہلاک ۔

ایک کاروائی میں 12 اور دوسری کاروائی میں 11 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا،علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری،

0

راولپنڈی:پاک فوج نے خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں دو علیحدہ کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں چلنے والی دہشت گرد تنظیم انڈین پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 23 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں 19 نومبر 2025 کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں۔ترجمان پاک فوج کے مطابق پہلی اطلاع موصول ہونے پر سیکیورٹی فورسز نے ہدفی آپریشن کیا، جس میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 12 خوارج دوذخ میں پہنچا دیے گئے۔

اسی علاقے میں ایک دوسرے گروہ کی موجودگی کی تصدیق کے بعد مزید ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس میں 11 مزید خوارج کو کامیابی سے ٹھکانے لگا دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں، تاکہ کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے ممکنہ ٹھکانوں کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری سے جاری ویژن "عزمِ استحکام” کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں پوری قوت سے جاری رکھیں گے۔

ترجمان کے مطابق ملک میں غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا عزم پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.