جسٹس امین الدین خان کی بطور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت تقرری۔
صدر مملکت کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس امین الدین خان کی بطور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت تقرری کی منظوری دے دی۔
صدر مملکت نے وزیراعظم پاکستان کی ایڈوائس پر جسٹس امین الدین خان کی چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت تقرری کی منظوری دی۔
جسٹس امین الدین خان وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس ہوں گے۔ اس سے قبل وہ آئینی بینچ کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔
صدر مملکت کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ نے 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے وفاقی آئینی عدالت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔