The news is by your side.

بانی چیئرمین اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ نیب ریفرنس دائر

0

اسلام آباد(یو این آئی) سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق عمران خان کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کردیا گیا۔

نیب نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر کیا ہے جس میں نیب راولپنڈی کی جانب سے صرف ان دونوں ملزمان کے نام دیے گئے ہیں۔

نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف نے تفتیشی افسر محسن ہارون اور کیس افسر وقار الحسن کے ہمراہ ریفرنس دائر کیا جس کے بعد احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے ریفرنس کی جانچ پڑتال شروع کردی۔

نیب ریفرنس میں کہاگیا ہے کہ گزشتہ سال یکم اگست کو چیئرمین نیب نےتوشہ خانہ ریفرنس پر تحقیقات شروع کرنے کے احکامات دیئے

گزشتہ سال 5 اگست کو ڈی جی نیب نے توشہ خانہ ریفرنس پر تحقیقات شروع کیں

رواں سال 14 جولائی کو توشہ خانہ کی تحقیقات تفتیش میں تبدیل ہوئیں

بطور وزیراعظم بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی نے غیرملکی سربراہان سے 108 تحائف حاصل کیے

108 میں سے بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی نے 14 کروڑ روپے مالیت کے 58 تحائف اپنے پاس رکھے

بانی پی ٹی آئی نے سعودی ولی عہد سے موصول ہونے والا جیولری سیٹ انتہائی کم رقم کے عوض رکھا گیا

توشہ خانہ قوانین کے مطابق تمام تحائف توشہ خانہ میں رپورٹ کرنے لازم ہیں

دوران تفتیش معلوم ہوا بشریٰ بی بی کا سعودی ولی عہد سے جیولری سیٹ تحفے میں ملا

جیولری سیٹ ملٹری سیکرٹری کے زریعے توشہ خانہ میں رپورٹ تو ہوا لیکن جمع نہیں کروایاگیا

بشریٰ بی بی، بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ قوانین کی خلاف وزری کی

بشریٰ بی بی، بانی پی ٹی آئی نے اتھارٹی کا استعمال کرتے ہوئے جیولری سیٹ کی من پسند قیمت لگوائی

بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی نے جیولری سیٹ 90 لاکھ روپے رقم کی ادائیگی عوض وصول کرلیا

توشہ خانہ تحقیقات سے معلوم ہواکہ قیمت کا اندازہ لگانے والے پرائیویٹ فرد سے لگوائی گئی جیولری سیٹ کی قیمت انتہائی کم تھی

جیولری سیٹ کی اصل قیمت لگانے کے لیے دبئی کے ماہر سے بھی رابطہ کیاگیا

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.