The news is by your side.

نیشنل پریس کلب کے سالانہ انتخابات،جرنلسٹ پینل نے کلین سویپ کرلیا

0

اسلام آباد( خصوصی نیوز رپورٹر)نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سالانہ انتخابات میں جرنلسٹ پینل کا کلین سویپ کرلیا۔ صدر،سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری سمیت ایگزیکٹو باڈی کے تمام عہدوں کے علاؤہ گورننگ باڈی کی تمام سیٹیں بھی جرنلسٹ پینل لے اڑا، جرنلسٹ پینل نے ایگزیکٹو اور گورننگ باڈی کی تمام نشستیں جیت کر مسلسل بیسویں بار الیکشن میں کامیابی حاصل کر کےمنفرد ریکارڈ قائم کر دیا ۔

الیکشن کمیٹی کے چیئرمین عاصم قدیر رانا نے کمیٹی کے دیگر ممبران زاہد فاروق ملک، ناصر نقوی،عبدالرزاق سیال،حمید اللہ عابداور اکرم عابد کے ہمراہ الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا، اعلان کردہ نتائج کے مطابق جرنلسٹ پینل کے اظہر جتوئی 1090 ووٹ لے کر صدر، نیئر علی 1063ووٹ لے کر سیکرٹری جبکہ وقار عباسی 1065 ووٹ لے کر فنانس سیکرٹری مقرر ہو گئے۔

ایگزیکٹو باڈی کے دیگر عہدوں پر احتشام الحق 1207 ووٹ لے کر سینئر نائب صدر،سید ظفر حسین ہاشمی، 1005 اور شاہ محمد 984 ووٹ لے کر نائب صدر منتخب ہو گئے

نائب صدر کے لیے خواتین کی نشستوں پر سحر اسلم خان نے 1058ووٹ حاصل کرکے کامیابی سمیٹی، جوائنٹ سیکڑٹریز کی تین مرد اور ایک خاتون کی نشست کیلئے شیراز علی گردیزی نے 1271، سید عون شیرازی نے1257 ،چوہدری جاوید بھاگٹ 1079 جبکہ سحرش قریشی نے سب سے زیادہ 1343 ووٹ حاصل کرکے اپنی اپنی نشستیں جیت لیں، ایگزیکٹو باڈی کی طرح گورننگ باڈی کے انتخابات میں بھی جرنلسٹ پینل کے امیدوار چھائے رہے اور تمام پندرہ کی پندرہ مرد اور دو خواتین کی نشستیں جیت لیں۔

گورننگ باڈی میں کامیاب ہونے والوں میں عامر رفیق بٹ 1315،اظہار الحق خان نیازی 1205،احمد منصور1158، عاصم جیلانی 1146،بابر ملک 1115،محمد رضوان عباسی 1110،جعفر علی بلتی 1095،نوابزادہ خورشید 1070، شکیل اعوان 1049،محمد عثمان خان 1047،راجہ ماجد افسر 1037، تنویر شہزاد 1025، زین ہاشمی 1022،نوید احمد شیخ 997 ،مشکو علی 1089 جبکہ خواتین میں آسیہ کوثر 1090 اور فائزہ شاہ کاظمی 1079 شامل ہیں، جرنلسٹ پینل کوکامیابی کے بعد حکومت اور ملک کی اہم شخصیات کی جانب مبارکبادیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.