تحریک تحفظ آئین کے وفد کی پیر پگاڑا اور جی ڈی اے کی قیادت سے ملاقات، مشترکہ جدوجہد پر اتفاق،
یہ ملاقاتین کراچی میں ہوئیں، تحریک تحفظ آئیں کے وفد کی جانب سے انھیں 26 اور 27 فروری کو اسلام آباد میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی،
کراچی : تحریک تحفظ آئین کے وفد کی محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں پیر پگاڑا اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی قیادت سے ملاقات اور ملک میں آئین اور قانون کی بحالی کے لیے مشترکہ جہدوجہد پر اتفاق،
اس حوالے سے دونوں جانب کی قیادت کی کراچی میں ملاقات ہوئی،
ان ملاقاتوں کے لیے تحریک تحفظ آئین کا وفد محمود خان اچکزئی کی قیادت میں جمعہ کے روز کراچی پہنچا تھا، وفد میں اس اتحاد میں شامل جماعتوں کے رہنما شام؛ل تھے،
تحریک تحفظ آئین کے رہنماوں نے وکلا کنونشن سے خطاب بھی کیا،
بعدازان وفد نے پیرپگاڑا اور جے ڈی اے کی قیادت سے ملاقات کی اور ان سے ملک میں آئین اور قانون کی بحالی کی مشترکہ جدوجہد پر تفصیلی مذاکرات کیے، اور انھیں اس حوالے سے اسلام آباد میں 26 اور 27 فروری کو بلائے گئے کنونشن میں شرکت کی دعوت دی جیسے انھوں نے قبول کر لیا،
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں دنون جانب سے اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ اس وقت مین شدید آئینی اور قانونی بحران کا شکار ہے جس کی بحالی کے لیے سب اپوزیشن جماعتوں کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی،