فیشن وفلم اندسٹری کو حکومتی سرپرستی کی اشد ضرورت ہے،اسماء خان
پندرہ سال سے فیشن ڈیزائننگ کے شعبے سے منسلک ہوں اس شعبے کا انتخاب کی وجہ میرا شوق تھامیں فنون لطیفہ اورآرٹ سے خوب لگاؤ ہے،اسماء خان
انٹرویو۔۔۔رانا فرحان اسلم،
دنیا بھر میں فیشن ڈیزائننگ کو ایک انڈسٹری کا درجہ مل چکا ہے اور وہ ممالک جہاں فیشن اندسٹری مستحکم ہے اس کاروبار سے اپنی معاشی حالات کو مزید بہتر کررہے ہیں پاکستان میں بھی فیشن انڈسٹری کے فروغ سے معاشی مسائل کا حل یقینی بنایا جاسکتا ہے پاکستان میں فلم ٹی وی کے ساتھ فیشن اور ماڈلنگ انڈسٹری نے بھی بڑ ا فروغ حاصل کیا ہے اور آج ماڈلنگ کی دنیا میں ہمارے پاس بڑا ٹیلنٹ موجود ہے ،خاص طور پر ملک کے بڑے شہروں کراچی اورلاہور میں سب زیادہ ماڈلنگ شوز منعقد کئے جاتے ہیں جبکہ اسلام آباد میں بھی ماڈلنگ کے اچھے شوزکا انعقاد ہونا شروع ہو گیا ہے،
اردو نیوز انٹرنیشنل ( یو این آئی )کیساتھ ایک خصوصی نشست میں اظہار خیال کرتے ہوئے نامور فیشن ڈیزائنر و بیوٹیشن اسماء خان نے کہا ہے کہ میں پندرہ سال سے فیشن ڈیزائننگ کے شعبے سے منسلک ہوں اس شعبے کا انتخاب کی وجہ میرا شوق تھامیں فنون لطیفہ اورآرٹ سے خوب لگاؤ ہے،
تعلیم حاصل کرنے کے بعد میں نے بیوٹیشن کورس کیااور فیشن ڈیزائننگ ٹیکسٹائل ڈیزائننگ اور سکیچنگ کا کام بھی کیا تعلیم کے بعد میں نے اپنے شوق کے مطابق عملی زندگی میں ان تمام چیزوں کوبطور شوق اور پیشہ اختیار کرلیا،میرے گھر والوں نے میری حوصلہ افزائی کی اور میرا خوب ساتھ دیا پاکستان میں فیشن ڈیزائننگ میں خواتین کیلئے بہت سا سکوپ ہے لیکن اس فیلڈ میں اپنے آپ کو منوانے کیلئے بہت سا کام کرنا پڑتا ہے ،اسماء خان نے کہا کہ میں زیادہ تر کام معروف آرٹسٹ سید جمال شاہ کیساتھ کیا ہے اور ان کے علاوہ بھی بہت سے نامور ادارکاروں اور فلم آرٹسٹس کیساتھ کام کیا ہے،
چائینز فلم کے علاوہ اسلام آباد آرٹ فیسٹیول میں بھی کام کیا معروف گلوکار راحت فتح علی خاں نصیر احمد خواجہ، نعیم ہزاروی اور دیگر کئی گلوروں کیساتھ بھی کام کرچکی ہوں تھیٹر میں بہت کام کیا بطور استاد بھی کام کیا معروف آرٹسٹ جمال شاہ کی ہنر کدہ گیلری میں بھی لڑکیوں اور خواتین کو کام سکھایا اور پڑھایا ہے،
سی پیک کے حوالے سے کلچر پراجیکٹس پر بھی کام کر چکی ہوں تھیٹر میں گیٹ اپ آرٹسٹ میک اپ آرٹسٹ اور بطور وارڈ روب بھی کام کر چکی ہوں شوبز اور فیشن اندسٹری ایک دوسرے کیساتھ منسلک ہیں،
فیشن ڈیزائننگ کیساتھ ساتھ فیشن شوز میں بھی حصہ لیتی ہوں پاکستان کے علاوہ بیرون ممالک تھائی لینڈ ملائشیا اور دوبئی میں کام کر چکی بہت سی ماڈلز کو پاکستان اور پاکستان سے باہر متعارف کرواچکی ہوں،
پاکستان میں فیشن وفلم اندسٹری کو حکومتی سرپرستی کی اشد ضرورت ہے،
اچھے برے لوگ ہر جگہ موجود ہیں کوئی بھی فیلڈ بری نہیں ہوتی اس میں کام کرنیوالے افراد اس فیلڈ کی پہچان ہوتے ہیں،
ماڈلنگ ایکٹنگ میں کامیاب ہونے کیلئے آپکا ٹیلنٹ ہی آپکا اثاثہ ہے جو آپکو فیلڈ کے اندر دیرپا عروج سے نوازسکتا ہے اگر آپکے پاس اچھے مواقع ہیں تو آپکا مستقبل روشن ہے، ماڈلنگ ایکٹنگ میں مشکلات کافی ہیں فیلڈ میں نام بنانا بھی انتہائی مشکل کام ہے،

